...
DEENI ASNAD EQUIVALNCE FROM HEC

DEENI ASNAD EQUIVALNCE FROM HEC

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحَیْم۔
دینی اسنادکی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے معادلہ (Equivalence) کرانے کا طریقہ کار
(Procedure: HEC Equivalence)
ہماری آج کی presentation کا عنوان”دینی اسنادکی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان سے معادلہ (Equivalence) کرانے کا طریقہ کار“ ہے۔
یہ معلومات عوام الناس کی سہولت اور رہنمائی کیلئے فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کی دیگر معلومات کے حصول کے لئے براہ کرم Link کو شیئر کریں۔ آپ ویڈیو اپنے Contacts کو بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
تفصیل:۔
۱۔ دینی مدرسے حاصل کردہ شہادۃ العالیہ اورشہادۃ العالمیہ کی اسناد کی ہائرایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان سے equivalence لینا ہو گی جس کے بعد ان اسناد کی حیثیت گریجوایشن اور ماسٹر کے برابر ہو گی۔
۲۔ ہائر ایجوکیشن، فارن ایجوکیشن اورسرکاری جاب کیلئے یہ لازمی ہے۔
HEC سے اسناد کی equivalenceکیلئے درکار ضروری کاغذات اور ہدایات:۔
۱۔ HEC کا فارم E-02 ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے بھر لیں اور اسکو متعلقہ ناظم مدرسہ اور ناظم اعلیٰ (متعلقہ مدرسہ بورڈ) سے تصدیق کروا لیں اور HEC کا HBL فیس چالان بینک میں فیس ڈیپازٹ کروا کر اصل فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
۲۔ تمام حاصل کردہ اصل اسناداو رکشف الدرجات (مارکس شیٹ) متعلقہ مدرسہ بورڈ(نظام المدارس، تنظیم المدارس، وفاق المدارس، رابطۃ المدارس)یا منظور شدہ مدرستہ سے تصدیق شدہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
۳۔ شہادۃ الثانویہ عامہ و خاصہ کی اصل اسناد پشت سے IBCC سے تصدیق شدہ ہوں، فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
۴۔ شہادۃ االعالیہ کی equivalence کیلئے شہادۃ الثانویہ عامہ و خاصہ کی IBCC سے میٹرک اور انٹرمیڈیت کی equivalence درکار ہو گی یا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد متعلقہ بورڈ سے جاری شدہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
۵۔ بی اے کی سطح کے دو لازمی مضامین انگریزی اور مطالعہ پاکستان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظور شدہ یونیورسٹی سے پاس کرنا لازمی ہیں۔
۶۔ تمام حاصل کردہ اصل اسناداو رکشف الدرجات (مارکس شیٹ) کی فوٹو کاپیاں متعلقہ مدرسہ بورڈ(نظام المدارس، تنظیم المدارس، وفاق المدارس، رابطۃ المدارس)یا منظور شدہ مدرسہ سے تصدیق شدہ ہوں، فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
۷۔ شہادۃ العالیہ/شہادۃ العاالمیہ کا گزٹ رزلٹ جو کہ متعلقہ مدرسہ بورڈ(نظام المدارس، تنظیم المدارس، وفاق المدارس، رابطۃ المدارس)یا منظور شدہ مدرستہ سے تصدیق شدہ ہوں، فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
۸۔ قومی شناختی کارڈ(پاکستانیوں کیلئے) یا پاسورٹ(غیر ملکیوں کیلئے) کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک کرنا ہو گی۔
۹۔ یہ سب بذریعہ TCS ہائرایجوکیشن کمیشن کو روانہ کردیں، HEC اصل اسناد کو چیک کرکے واپس کورئیر کر دیگا اور بعد ازاں equivalence جاری کرکے آپکو بھیج دیگا۔

IMPORTANT NOTE:-

  • Procedures may change from time to time.
  • (051 111 11 9432) call center for more info for Higher Education Commission
  • More details can be checked at the website https://ads786.com/document-procedures/
  • Documents file can be prepared at M/s ASIA Consulting (Regd), Office # 01, Hotel AL-IKRAM Building, Wholesale (Khadda) Market, Near CDA/DMA office, G-7 Markaz, Islamabad. Contact / Whatsapp number 03339875574

Add comment

Sign up to receive the latest updates and news

© 2024 ads786 - Developed by Timeline Digital Solutions
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.